🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
قربانی

مختلف شہروں میں رویتِ ہلال کا فرق اور قربانی کا شرعی حکم

🔖 SF-229 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 152 08 Jul 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ

1)زید اس بستی کا باشندہ ہے جہاں ذمہ داران شریعت نے جمعرات کو 10ذی الحجہ تسلیم کی تھی، زید نے دوسرے مقام میں تنہا جاکر بدھ کو نماز عید وہاں کے لوگوں کے ساتھ پڑھی اور واپس آکر قربانی کر دی جب کہ یہاں عید کی نماز تمام بستی والوں نے جمعرات کو ادا کی، اس کے بعد قربانی کی، اس وقت میں کیا زید کی قربانی صحیح ہو گئی ؟ جب کہ ہندیہ میں ہے:  مُحَمَّدٌ - رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى - : أَنْظُرُ فِي هَذَا إِلَى مَوْضِعِ الذَّبْحِ دُونَ الْمُذْبُوحِ عَنْهُ.

2)یہ قربانی دیہات میں بغیر نماز ادا کیے کی گئی جب کہ یہاں کی رو سے بدھ کو 9/ذی الحجہ تھی، کیا اس کا گوشت اغنیا کھا سکتے ہیں ؟ کتب فقہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قربت میں خلل کی صورت میں گوشت صدقہ کر دینا چاہیے۔

3)زید کا یہ عمل انفرادی حیثیت سے شرعا کیسا ہے ؟

نجم الحسن پوسٹ مقام خیر آباد، سیتاپور ، یوپی

✅
जवाब

(1)زید کی قربانی نہیں ہوئی۔ واللہ تعالی اعلم

(2)اس مذبوح جانور کا گوشت اغنیا بھی کھا سکتے ہیں۔ یہ قربت نہیں ہوئی، یہ ایسے ہی ہوئی جیسے کوئی گوشت کھانے کے لیے بکری ذبح کرے پھر آپ نے ایک بہت ہی مہمل جملہ لکھا ہے قربت میں خلل کی صورت میں گوشت صدقہ کر دینا چاہیے ، اس کا کوئی مطلب ہی نہیں بنتا ہے ، ایسی مہمل بات کتب فقہ میں کیوں کر ہو سکتی ہے۔ واللہ تعالی اعلم

(3)اگر اس جگہ جہاں اس نے نماز پڑھی ہے ۲۹ /کی رویت کا ثبوت مل گیا تھا تو زید کی نماز صحیح ہوگئی اور زید پر عیدین کی نماز کے ترک کا وبال نہیں البتہ اس پر اگر قربانی واجب تھی تو اس پر ترک واجب کا وبال ہے، کہ اس نے قربانی چھوڑ دی اب اس پر واجب ہے کہ زندہ جانور صدقہ کرے اور جہاں زید نے نماز پڑھی وہاں امسال کے ذی الحجہ کی رویت ۲۹ کا شرعی ثبوت نہیں ملا تھا تو اس کی نماز عید الاضحیٰ بھی نہیں ہوئی، اب اس پر دو واجب کے ترک کا وبال رہا۔ واللہ تعالی اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ جامعہ اشرفیہ [FJA]
جلد10
صفحہ657
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-229

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الاضحية
موضوعقربانی
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅