🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
قربانی

چند لڑکے علاحدہ علاحدہ کماتے ہوں سب مالک نصاب ہیں تو سب پر قربانی واجب ہے

🔖 SF-269 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 162 22 Jul 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد سجاد ٹیلر · از  کیندوا بازار ضلع دھنباد، بہار
❓
Question

زید کہتا ہے کہ میرے تین لڑکے ہیں اور تینوں میرے ساتھ میں ہیں اور تینوں کی ملازمت بھی الگ الگ ہے اور تینوں کی آمد و خرچ بھی الگ الگ ہے ، لیکن تینوں لڑکے زید کو ہر ماہ مثلاً تین تین سو روپے دیتے ہیں صرف گھر خرچ کے لیے۔ اس کے علاوہ زید کچھ نہیں جانتا کہ میرے لڑکے کتنا کماتے ہیں اور کتنا جمع کرتے ہیں۔ اب قربانی دینا ہے تو کس پر واجب ہوگی، تینوں لڑکوں پر یا زید پر ؟ جب کہ زید گھر خرچ کے علاوہ کچھ رقم  نہیں جانتا ہے کہ میرے لڑکے کتنا کماتے ہیں اور کتنا جمع کرتے ہیں ،  صرف زید تینوں لڑکوں کے ساتھ شامل ہے اور کھاتا ہے اور زید ہی کے مشورہ سے ہر کام ہوتا ہے۔ اس لیے آپ علماے کرام سے گزارش ہے کہ اس کا تفصیلی جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں۔

✅
Answer

اگر زید خود اور اس کے تینوں لڑکے سب کے سب علاحدہ علاحدہ مالک نصاب ہوں تو سب پر اپنی اپنی طرف سے قربانی واجب ہے ، مثلاً تینوں لڑکے زید کو جو کچھ دیتے ہیں اسے خرچ ہونے کے بعد ایام قربانی میں زید کے پاس اتنا روپیہ جمع ہے جو چھپن روپیہ بھر چاندی کی قیمت کا ہے تو زید پر خود اپنی طرف سے بھی قربانی واجب ہے۔ اسی طرح زید کے تینوں لڑکے جو کچھ کماتے ہیں ان میں سے ضروری اخراجات کے بعد ایام قربانی میں بقدر نصاب پیسے ہوں تو ان پر بھی اپنی اپنی طرف سے قربانی واجب ہے۔ لڑکے جب ملازمت کر رہے ہیں اور ہر ایک کی آمد و خرچ علاحدہ علاحدہ ہے تو سب اپنی اپنی کمائی کے مالک ہیں۔ اور جب زید کو وہ ماہانہ نقد دیتے ہیں تو جتنا زید کو دیتے ہیں زید ان کا مالک ہے اب جب اس کے پاس ایام قربانی میں بقدر نصاب مال جمع ہو گا تو خود اس پر اپنی طرف سے قربانی واجب ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ جامعہ اشرفیہ [FJA]
جلد10
صفحہ666
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-269

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الاضحية
موضوعقربانی
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅