قربانی کا مسنون طریقہ کیا ہے ؟
المستفتی: این اے مجاور ، گو کاک، ضلع با گام، کرناٹک
قربانی کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ ایسے جانور کی قربانی کرے جو بالکل بے عیب ہو۔ ذبح سے پہلے جانور کو خوب کھلائے پلائے ، چھری اچھی طرح تیز کرے، جانور کو بائیں کروٹ پر قبلہ رخ لٹائے اور قربانی کی دعا پڑھے، جانور کے بائیں شانے پر اپنا پاؤں رکھ کر بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر جانور کو تیزی سے ذبح کرے، جب چاروں رگیں کٹ جائیں چھوڑ دے اس سے زائد نہ کاٹے اس کے بعد یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم. جب جانور بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو کھال اتارے۔ واللہ تعالی اعلم
---------------------------------
قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھی جائے:
اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ(۷۹)
اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱۶۲) لَا شَرِیْكَ لَهٗۚ-وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ(۱۶۳)
اَللّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ.
(یہ فتویٰ کا حصہ نہیں - سنی فتویٰ)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔