🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

معذور کے لیے نماز کے احکام: کرسی پر نماز، چپل پہن کر نماز اور دم کا حکم

🔖 SF-0027 👁️ 303 25 Mar 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین وملت اس مسئلہ میں :

آٹھ ماہ ہوئے ، میرا ایک پیر فریکچر ہو گیا۔ چونکہ مجھے Asthma (دمہ) کی شکایت ہے اور کمزوری کی وجہ سے آپریشن نہیں کر سکے۔ ہڈی فریکچر ہو کر ہڈی پر چڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے میرا وہ پیر سکڑ کر سب سے چھوٹا ہوگیا اور اس کے بیلنس کے لئے میں اونچے تلوے والی چپل استعمال کرتی ہوں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ فریکچر والا پیر فولڈ نہیں ہوتا ، جس کی وجہ سے میں دوزانوں بیٹھ کر نماز ادا نہیں کرتی ہوں ۔ اگر بیٹھ کر نماز ادا کروں تو وہ پیر کا رخ قبلہ کی جانب ہوتا ہے جو کہ خلاف ادب ہے، اس لئے اب میں کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرتی ہوں، البتہ قیام، رکوع، قومہ کے لئے کھڑی رہ سکتی ہوں ایک پیر پر لیکن بعض اوقات ایک پیر پر کھڑے ہونے کی وجہ سے بیلنس بگڑ جاتا ہے اور نادانستہ طور پر فریکچر والے پیر کاسہارا لینا پڑتا ہے، جس سے نماز میں جنبش ہو کر خلل پیدا ہوتا ہے۔

 (1) سوال یہ ہے کہ نماز کے وقت کیا میں ایک پیر کی اونچے تلوے والی چپل پہن کر نماز ادا کر سکتی ہوں ۔

 (2) دوسرا سوال یہ ہے کہ کرسی پر نماز میں سجدہ کرتے وقت دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں کہاں رکھے اور سجدہ کے لئے کتنا جھکنا چاہئے؟

 (3) تیسرا سوال یہ ہے کہ ایک گلاس پانی میں سورہ یسین ، سورہ ملک ، دعائے گنج العرش، اللہ تعالی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ۹۹ اسمائے حسنیٰ، آیتیں شفا کی پڑھ کر ایک ساتھ میں دم کر کے پی سکتی ہوں؟

 اسی طرح پیروں کے مساج کے لئے جو تیل استعمال کرتے ہیں، اس تیل پر آیتیں پڑھ کر کمر اور پیروں کی مالش کر سکتے ہیں ؟

المستفتی: صغری بشیر قادری، دربار کالونی ، مکند نگر ، احمد نگر (مہاراشٹر )

✅
Jawab

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

(1) آپ کے بیان سے معلوم ہوا کہ آپ بیلنس کے لئے اونچے تلوے والی چپل استعمال کرتی ہیں۔ استعمالی چپل عند التحقیق پہن کر نماز پڑھنی مکروہ ہے ۔ ہاں اگر وہ چپل نئی بالکل غیر استعمالی ہو تو اسے پہن کر نماز پڑھنے میں حرج نہیں، بلکہ افضل ہے۔ ایسا ہی فتاوی رضویہ ج ۳، ص ۴۴۴ میں ہے، لہذا آپ غیر استعمالی چپل پہن کر نماز ادا کر سکتی ہیں۔ واللہ تعالی اعلم 

)2) کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں مسنون طور پر سجدہ نہیں ہو سکتا، اس لئے یہاں اشارے سے سجدہ کا حکم ہے۔ بس یہ لحاظ رکھیں کہ سجدہ کے لئے رکوع سے کچھ زیادہ جھکیں ۔ ایسا ہی بہار شریعت ج ۲ ص ۲۰ میں ہے۔

درمختار میں ہے: (ويجعل سجوده أخفض من ركوعه) لزوما (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٠١)

رد المحتار میں اس کے تحت ہے: وَأَنَّهُ لَا يَلْزَمُهُ تَقْرِيبُ جَبْهَتِهِ مِنْ الْأَرْضِ بِأَقْصَى مَا يُمْكِنُهُ كَمَا بَسَطَهُ فِي الْبَحْرِ عَنْ الزَّاهِدِيِّ. ( حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٩٨)

چند سطر بعد اسی میں ہے: (وهو يخفض برأسه لسجوده أكثر من ركوعه صح) على أنه إيماء لا سجود (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٠١)

اور سجدہ کے لئے اشارہ کے وقت دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں جانوں پر رکھیں۔ واللہ تعالی اعلم

(3)ایک گلاس پانی میں سورہ یسین ، سورہ ملک ، دعائے گنج العرش، اللہ تعالی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے 99 اسمائے حسنیٰ اور آیت شفا پڑھ کر ایک ساتھ دم کر کے آپ وہ پانی پی سکتی ہیں۔ فتاوی امجد یہ میں ہے: پانی پر دم کرنا اور اسے پینا جائز ہے۔ صحابہ کرام نے سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کیا ہے اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے فعل کو جائز رکھا ۔ ( ج ۴، ص ۱۴۳)

 اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے فتاوی رضویہ میں فرمایا: یا حفیظ پڑھ کردم کرے اور وہ پانی پی لے۔ ( ج ۱۲، ص ۲۹۹)

 پیروں کے مساج کے لئے جو تیل استعمال کرتے ہیں اس تیل پر آیتیں پڑھ کر کمر اور پیروں کی مالش حصول برکت و شفا کے لئے جائز ہے، جیسا کہ پینا جائز ہے۔ واللہ تعالی اعلم

كتبہ : محمد اکبر علی المصباحی

۸/ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ133
نمبر SF-0027

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعنماز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅