کیا فرماتے ہیں علمائے دین وملت اس مسئلہ میں :
انوار شریعت میں نماز پڑھنے کے طریقہ میں لکھا ہے کہ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہونے پر دونوں پاؤں کے درمیان چار انگل کا فاصلہ رکھا جائے اور ہم تمام مسلمان اسی طریقے سے نماز پڑھتے ہیں لیکن اس وقت ہم لوگ جیل میں نماز جماعت سے پڑھتے ہیں مگر یہاں کے عالم جب ہم لوگ جماعت میں کھڑے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے پیر سے پیر ملا کر کھڑے ہوں اور یہاں ہم لوگ پیر نہیں ملاتے اس لیے بحث ہو جاتی ہے۔ ہم کو بخاری شریف میں حوالہ کے ساتھ دیکھاتے ہیں جو یہ ہے:
كتاب الصلوة كتاب الاذان كتاب الامامة باب الزاق المنكب بالمنكب والقدم بالقدم في الصف ...
یہ سچ ہے کہ آپ کی کتاب انوار شریعت میں صحیح ہے؟
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حالت نماز میں دونوں پاؤں کے درمیان چار انگل کا فاصلہ رکھنا مسنون ہے۔
مراقی الفلاح میں ہے : يسن «تفريج القدمين في القيام قدر أربع أصابع» (مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح – الشرنبلالي (٩٨)
نیز اس طرح کھڑا ہونا ادب اور خشوع و خضوع کے زیادہ قریب ہے ، ردالمحتار میں ہے: وَيَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ بَيْنَهُمَا مِقْدَارُ أَرْبَعِ أَصَابِعِ الْيَدِ لِأَنَّهُ أَقْرَبُ إلَى الْخُشُوعِ، هَكَذَا رُوِيَ عَنْ أَبِي نَصْرٍ الدَّبُوسِيِّ إنَّهُ كَانَ يَفْعَلُهُ كَذَا فِي الْكُبْرَى (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (١ / ٤٤٤)
جس عالم نے یہ مسئلہ بتایا کہ ایک دوسرے کے پیر سے پر ملا کر کھڑے ہوں اور حدیث کا غلط مفہوم بتایا وہ وہابی غیر مقلد ہے، اس کے مذہب کی بنیاد اسلام کے خلاف ایک نئے مذہب پر ہے جس میں بہت سے کفری عقائد پائے جاتے ہیں اس لیے اس کے پیروکار کافر اسلام سے خارج ہیں۔ مسلمانوں پر لازم ہے کہ ایسے لوگوں کے بتائے ہوئے مسئلہ پر کان نہ دھریں، ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں کہ ان کی نماز باطل ہے، ان سے دور و نفور رہیں ۔
اس غیر مقلد عالم نے" الزاق المنكب بالمنكب والقدم بالقدم"کا جو معنی بیان کیا کہ پیر سے پیر ملا کر یعنی دونوں ٹانگوں کو پھیلا کر کھڑے ہوں یہ امت کے تعامل کے بالکل خلاف ہے، پوری امت نے " الزاق المنكب بالمنكب والقدم بالقدم " کے یہ معنی مراد لیے ہیں کہ صفوں میں ایک دوسرے سے خوب مل کر کھڑے ہوں اور یہ اتصال صفوف میں مبالغہ پر محمول ہے۔ انسان کی ساخت ایسی ہے کہ مونڈھا سے مونڈ ھاملانے کے بعد پاؤں سے پاؤں ملانے میں کافی وقت و دشواری پیدا ہوگی اور کھڑے ہونے کی ہیئت بھی بھونڈی ہو جائے گی، وقت و دشواری کی وجہ سے خشوع و خضوع میں خلل واقع ہوگا۔ کوئی بھی غیر مقلد ایسی حدیث نہیں پیش کر سکتا جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قدم سے قدم ملانے کا حکم دیا ہو اور اس حدیث میں جو مذکور ہے یہ دراصل راوی کی جانب سے ہے کہ انہوں نے جو اتصال کا منظر دیکھا اس کو مبالغہ کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے نزهة القاری ج ۳ ص ۱۸۳ دیکھیں ۔
امام بدرالدین عینی رحمۃُ اللہِ علیہ " كَانَ أَحَدُنَا يُلْزِقُ مَنْكِبَهُ بِمَنْكِبِ صَاحِبِهِ وَقَدَمَهُ بِقَدَمِهِ " کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:وَأَشَارَ بِهَذَا إِلَى الْمُبَالغَة فِي تَعْدِيل الصُّفُوف وسد الْخلَل فِيهِ، وَقد وَردت أَحَادِيث كَثِيرَة فِي ذَلِك (عمدة القاري شرح صحيح البخاري – بدر الدين العيني (٥ / ٢٥٩) والله تعالى اعلم
|
الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی |
|
كتبہ : محمد وقار علی احسانی علیمی |
|
الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی |
|
۲۸ / ربیع النور ۱۴۲۹ھ |
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔