کیا فرماتے ہیں علمائے دین وملت اس مسئلہ میں :
نرم فرش پر سجدہ کرنا کیسا ہے ؟ آج کل کشمیر میں اکثر مساجد میں فوم کا فرش بچھا ہوا ہوتا ہے اور اس کے یعنی فوم کے اوپر ٹاٹ یا وال ٹو وال (Wall to wall) یا کمبل یا قالین یا نمدہ وغیرہ لگایا جاتا ہے جس سے فرش نرم پڑ جاتا ہے اور سجدہ کرنے میں دشواری ہوتی ہے تو ایسی صورت میں اس پر نماز درست ہے یا نہیں؟
نرم فرش مثلا قالین، کمبل وغیرہ پر سجدہ کرنا اس وقت جائز ہے جب اس پر ناک اور پیشانی خوب اچھے طریقے سے جم جائیں یعنی اتنا دب جائیں کہ اب دبانے سے نہ دبے، ورنہ نہیں اور جب سجدہ نہیں ہو گا تو نماز بھی نہیں ہوگی کیونکہ سجدہ فرائض نماز سے ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
وَلَوْ سَجَدَ عَلَى الْحَشِيشِ أَوْ التِّبْنِ أَوْ عَلَى الْقُطْنِ أَوْ الطَّنْفَسَةِ أَوْ الثَّلْجِ إنْ اسْتَقَرَّتْ جَبْهَتُهُ وَأَنْفُهُ وَيَجِدُ حَجْمَهُ يَجُوزُ وَإِنْ لَمْ تَسْتَقِرَّ لَا(الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية (١ / ٧٠)
ایسا ہی بہار شریعت ص اے حصہ سوم میں بھی ہے۔ واللہ تعالی اعلم ۔
|
الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی |
|
كتبہ : غلام نبی النظامی العلیمی |
|
الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی |
|
۲۲ شوال المکرم ۱۴۲۶ھ |
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔