🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

قضا نمازوں کا فدیہ: ایک نماز کے بدلے کتنی مقدار یا قیمت ادا کی جائے؟

🔖 SF-0026 👁️ 170 25 Mar 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد حنیف خاں · از ذائقہ بریانی سینٹر چاندنی چوک را ئیگڈھ (پنجاب)
❓
سؤال

زید کے ذمہ کچھ نمازیں ہیں جسے وہ بحالت مرض نہ پڑھ سکا اس کے فدیہ کی کیا صورت ہوگی۔ ایک نماز کے بدلے آدھا صاع یا ایک صاع کہا جاتا ہے اسے روپئے یا غلہ کی وہ صورت بتائیے کہ ایک نماز کے بدلے اتنار و پیہ یا اتنا کلو غلہ دینا ہوگا؟

✅
جواب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ایک نماز کا فدیہ ایک صاع جو یا آدھا صاع گیہوں ہے۔ ایک صاع کا وزن ۴ کلو ۹۴ گرام ہے اور آدھا صاع کا وزن ۲ کلو ۷ ۴ گرام ہے اور اگر اس کی قیمت کا فدیہ ادا کرنا چاہیں تو بازار میں متوسط گیہوں یا جو کی جو قیمت ہو وہ ادا کی جائے۔

فتادی امجد یہ میں ہے: اعلیٰ حضرت قبلہ قدس سرہ العزیز کی تحقیق یہ ہے کہ نصف صاع کی مقدار ایک سو پچھتر روپے اٹھنی بھر اوپر ہے۔ لہذا اگر گیہوں دیں تو نصف صاع جس کی مقدار ذ کر کی گئی اور اگر جو دینا چاہیں تو پورا ایک صاع جس کی مقدار تین سوا کا ون بھر روپے بھر ہے اور اگر کسی دوسرے غلہ سے صدقہ دینا چاہیں تو نصف دینا تو صاع گیہوں یا ایک صاع جو کی قیمت کا وہ غلہ دیں نوکی قیمت کاوہ غلہ دیں یا قیمت ہی کو فیصد دینار میں دے دیں۔ (ج ۱ ص ۳۸۳)

محققِ عصر حضرت مفتی نظام الدین صاحب رضوی برکاتی ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں: گیہوں سے صدقہ فطر کی مقدار ۲ کلو ۷ ۴ گرام ہے اسی پر عامہ علمائے اہل سنت مدارس اہل سنت و عوام اہل سنت کا تعامل ہے اور عند التحقیق یہی حق و صحیح ہے۔ لہذا مسلمان اس پر عمل کریں اور کسی شک و شبہ میں نہ پڑیں۔ (ماہنامہ اشرفیہ اگست ۲۰۰۴ ص ۷ )

فتاوی امجد یہ میں ہے: صدقۂ فطر میں گیہوں اور جو کی جگہ پر ان کی قیمت دینا بھی جائز ہے اور قیمت میں بازار کے نرخ کا اعتبار ہوگا آج کل جہاں کنٹرول ہے کنٹرول ہی کی قیمت مقرر کردہ اصلی قیمت شمار ہوتی ہے۔ لہٰذا کنٹرول کے حساب سے گیہوں کی قیمت ادا کرنے سے ان شاء اللہ صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا۔ ( ج ا ص ۳۸۶) واللہ تعالی اعلم

الجواب صحیح محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
کتبہ
محمد محسن المصباحی
تاریخ ۱۵ /ذی الحجہ ۱۳۳۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ135
نمبر SF-0026

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب قضاء الفوائت
موضوعنماز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅