کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی جاہل نے کسی مسجد کے پیش امام عالم کی غیبت کی اور اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا چھوڑدیا اور دوسرے مکانوں میں اس امام کو جو کھانا وغیرہ مقرر تھے اس نے ان لوگوں سے امام کی برائیاں بیان کرکے سب موقوف کرادیا جب لوگوں نے اس امام کی برائی پر گواہ طلب کیا وہ قاصر ہوگیا۔ ان سب صورتوں میں وہ مرتکب گناہ کبیرہ ہوا یا نہیں؟ برتقدیر اول حسب شرع اس پر کیا سزا لازم آتی ہے ؟ بینوا توجروا (بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ ت)
یہ سوال سب مجمل ہے او ر حال زمانہ مختل ہے۔ سب لوگ عالم کہلاتے ہیں اور وہ بوجہ وغیرہ بدمذہب ہونے کے ہزار درجہ فاسق جاہل ہے بد تر ہیں اور آج کل وہابیہ وغیرہم مبتدعین میں تقیہ بہت رائج ہےخصوصا جہاں روٹی کا معاملہ ہو، روتی کےلئے دین بیچنا ان کے نزدیک بہت آسان بات ہے۔ معاملہ غیر ملک کا ہے۔ اور غیب کا علم خدا کو ہے اگر صورت واقعہ کہیں یہی ہوں کہ عالم بننے والا پیش امام تقیہ کئے ہوئے سنیوں کی مسجد میں نماز پڑھاتا ہو اور کسی سنی کو اس کے حال باطن پر اطلاع ہوگئی تو اس کی تشہیر اور اس کے اخراج کی تدبیر جو کچھ اس سنی نے کی اس پر اجر عظیم کا مستحق ہے اور گواہ نہ پاسکا کہ تقیہ والوں کی حالت پر گواہوں کا ملنا بہت دشوار ہوتاہے تو اس پر کوئی الزام نہیں، حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : اترعون عن ذکر الفاجر متی یعرفہ الناس اذکروا الفاجر بما فیہ یحذرہ الناس ۱؎۔ کیا تم بدکار کا تذکرہ کرنے کے سلسلے میں رعایت کرتے ہو تو پھر لوگ اسے کب پہچانیں گے لہذا بدکار جو جرم کرے اس کا ذکر کیا کرو تاکہ لوگ اس سے ہوشیار رہیں اور بچ سکیں۔ (ت) (۱؎ تاریخ بغداد للبغدادی ترجمہ جارود بن یزیز ۷۳۴۵ و حسن بن احمد ۷۳۵۱ بیروت ۷/ ۲۶۲ و ۲۶۸) (تاریخ بغداد للبغدادی ترجمہ محمد بن احمد ۳۴۸ دارالکتب العربی بیروت ۱/ ۳۸۲) اور اگر واقع میں وہ عالم سنی ہے، اور اس نے جس عیب کی اشاعت کی اس کے سبب سے مسلمانوں کو ضرر تھا اور اطلاع دینے میں اس کا دفع تھا اور اس نے اس کے ضرر ہی کی نیت سے محض بغرض خیر خواہی مسلمین یہ کاروائی کی جب بھی اس پر الزام نہیں نہ شرعا ایسی غیبت ممنوع ہے اوراگریہ بھی نہ تھا بلکہ صرف اس عالم کی غیبت چنی اور اسے ضرر رسانی کی غرض سے ایسی حرکت کی تو یہ شخص سخت کبیرکا مرتکب ہے اور حاکم شرع کے حضور سخت سزا کا مستحق ہے۔ حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم : ثلثۃ لایستخف بحقھم الامنافق ذوالعلم وذوالشیبۃ فی الاسلام وامام مقسط ۱؎۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ تین شخصوں کا حق ہلکا نہ جائے گا مگر منافق ایک عالم، دوسرا وہ جسے اسلام میں بڑھاپا آیا، تیسرا بادشاہ اسلام عادل ۔ واللہ تعالٰی اعلم۔ (۱؎ المعجم الکبیر حدیث ۷۸۱۸ المکتبۃ الفیصلیۃبیروت ۸/ ۲۱۳۸)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔