امام حسن و امام حسین رضی اللہ عنہما کے ولادت کی تاریخوں میں کتنے ایام کا فرق ہے؟ اور معرکہ کربلا میں مصنف معرکہ کربلا نے 6/ماہ کا فرق دکھلایا ہے۔ حضرت یحییٰ و حضرت زکریا کے معجزات کے طور پر کرامات حسنین ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے۔آیا اس مصنف موصوف کا لکھنا صحیح ہے یا غلط؟
مسئولہ: محمد زیارت حسین ،مسجد ٹولہ پتھہوان ، پوسٹ چھیتونی ،ضلع دیوریا (یوپی)-یکم /شوال١٤١٣ھ
صحیح یہ ہے کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت 15/رمضان 3ھ میں ہوئی تھی اور حضرت امام حسین شہید کربلا رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت 5/شعبان 4ھ کو ہوئی تھی، تو ان حضرات کی ولادت میں دس مہینہ 20/دن کا فصل ہے۔اس سلسلے میں اور بھی اقوال ہیں ،اور اگر 6/مہینے کا بھی فصل مانا جائے تو بھی کوئی استبعاد نہیں۔حضرت سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا، حیض و نفاس سے پاک تھیں ۔ اقل مدت حمل 6/ماہ ہے ۔ و اللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔