🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
صحابۂ کرام

کربلا کی جنگ میں امام حسین حق پر تھے

🔖 SF-173 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 166 11 Jun 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

(1)کر بلا میں جو جنگ ہوئی اس میں سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ حق پر تھے یا یزید پلید؟

(2)یزید کو ہم جنتی سمجھیں یا جہنمی ؟

مسئولہ :محمد شمیم رضا خاں نوری رضوی ، مدرسہ غوثیہ رضویہ ،کھنڈیل بشن پور ،ضلع گیا (بہار) ۱۸ /صفر ۱۴۱۰ھ

 

✅
جواب

(1)(2)کر بلا کی جنگ میں سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ حق پر تھے، اور یزید باطل پر ، اس پر اہل سنت کا اتفاق ہے کہ یزید فاسق و فاجر تھا۔ حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور دوسرے بہت سے علما نے اس کو کافر کہا ہے ۔ ہمارے  امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے بارے میں سکوت فرمایا نہ کافر کہا نہ مسلمان، دیوبندی مذہب کے بانی مولوی رشید احمد گنگوہی اپنے فتاوی میں لکھتے ہیں یزید کے وہ افعال نا شائستہ ہر چند موجب لعن کے ہیں۔ مگر جس کو محقق اخبار سے اور قرائن سے معلوم ہو گیا کہ وہ ان مفاسد سے راضی و خوش تھا، اور ان کو مستحسن اور جائز جانتا تھا، اور بدون تو بہ کے مر گیا وہ لعن کے جواز کا قائل ہیں اور جو علما اس میں تردد رکھتے ہیں کہ اول میں وہ مومن تھا اس کے بعد وہ ان افعال کا مستحل تھا یا نہ تھا۔ اور ثابت ہوا یا نہ ہوا۔ پس بدون تحقیق اس امر کے لعن جائز نہیں۔ لہذا وہ فریق علما کا بہ وجہ حدیث منع لعن مسلم کے لعن سے منع کرتے ہیں۔ جواز لعن و عدم جواز کا مدار پر ہے۔ اور مقلدین کے لیے احتیاط سکوت میں ہے۔ یزید مومن تھا بہ سبب قتل کے فاسق ہوا۔ اس کا بھی حاصل وہی نکلا ۔ حضرت امام اعظم نے فرمایا ، اس لیے اس بارے میں ہمیں سکوت کرنا چاہیے۔ یزید کو نہ جنتی کہنا چاہیے نہ جہنمی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ شارح بخاری
جلد2
صفحہ66
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-173

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعصحابۂ کرام
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅