کیا فرماتے ہیں علماے دین مسائل ذیل کے بارے میں کہ کتاب معرکہ کر بلا مصنف مورخ اسلام محمد صادق حسینی صدیقی سر دهنوی باب مال غنیمت ص: ۲۱۵ تا ۲۲۰ رقم طراز ہیں: سرکار امام حسین نے یمن کا تحفہ جو در بار یزید میں جارہا تھا، حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرمایا کہ اسے لیلوا گر جہاد ہی اور زبردستی ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ بہ ظاہر اس سے ہتک امام ہوتی ہے۔ اس لیے آپ کی طرف رجوع ہونا پڑا۔
اگر سر دھنوی نے ایسا ہی لکھا ہے تو اس گمراہ و گمراہ گرنے غلط لکھا ہے۔ صحیح واقعہ یہ ہے کہ ملک یمن کا خراج شام کے دربار میں جارہا تھا ، جیسا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یہاں جایا کرتا تھا۔ وہ خلیفہ تھے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یزید خلیفہ برحق نہیں غاصب اور طاغی تھا۔ خلیفہ برحق میں ہوں۔ لہذا یہ خراج مجھے ملنا چاہیے۔ اسی بنا پر پورے خراج پر قبضہ فرمالیا۔ خراج وصول کرنا خلیفہ برحق کا حق ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حق وصول فرمایا اگر یزید کے نام تحفہ ہوتا اور اسے وصول فرماتے تو یقینا یہ جائز نہ ہوتا ۔ خراج کو تحفہ کہہ کر اس گمراہ گمراہ گرنے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مہتم بنا دیا۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔