کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :
کیا کفار کو کم تول کر دینا شرعاً جائز ہے یا نہیں در صورت عدم جو از حرام ہے یا غیر حرام؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
کفار کو کم تول کر دینا حرام ہے کیوں کہ یہ بد عہدی ہے اور بد عہدی کفار کے ساتھ جائز نہیں ، علامہ شامی علیہ الرحمۃ نے رد المحتار میں حربی کے مال کو مباح گردانتے ہوئے فرمایا: ”إلَّا أَنَّ الْغَدْرَ حَرَامٌ“ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار - الحلبي – ابن عابدين، ج 4، ص 169، فصل في استئمان الكافر) یعنی کفار سے بد عہدی حرام ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔