اگر اس غیر شرعی نکاح سے حمل قرار پایا ہو یا ولادت وقوع پذیر ہو تو پیدا ہونے والے بچے کی کیا حیثیت ہوگی ؟ اس کی پرورش وغیرہ کی ذمے داری کس پر ہوگی؟ نیز مہر ، طلاق، نان و نفقہ وغیرہ کے متعلق بھی وضاحت کریں۔ جواب کے لیے ڈاک لفافہ بھی ارسال ہے۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
یہ نکاح اگر چہ صحیح نہیں ہوا لیکن بچہ ثابت النسب قرار دیا جائے گا۔ کیوں کہ نکاح فاسد سے پیدا شدہ بچہ ثابت النسب ہوتا ہے لہذا اس کی پرورش کے مصارف عطاء الرحمن کے ذمہ ہوں گے، عورت کا نفقہ عطاء الرحمن پر نہیں البتہ مہر لازم ہوگا ، وہ محل طلاق نہیں بلکہ متارکہ ہوگا اور متارکہ کی صورت یہ ہے کہ عطاء الرحمن کہے میں نے اسے چھوڑا۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔