کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ان مسئلے کے جواب میں :
جو امام حمد کو حمَد بفتح لام ، قتل کو قتَل، قدر کو قدَر ، علم کو علَم، يقبضن کو یقبضَن پڑھتا ہو اور اس تلفظ کو صحیح بھی بتاتا ہو اس کی اقتدا میں نماز کا کیا حکم ہے؟
حمد، قتل ، قدر، علم ساکن الاوسط ہیں متحرک الاوسط نہیں ، یعنی بیچ کا حرف ساکن ہے متحرک (زبر) نہیں ۔ قرآن نے الحمد کہا الحمَد نہیں ، ليلة القدر کہا ليلة القَدَر نہیں، القتل کہا القَتل نہیں، لا علْم کہا لا علَم نہیں۔ ان الفاظ کو قرآن میں متحرک الاوسط ( بیچ والے حرف کو زبر دے کر ) یوں ہی یقبضن" کے ضاد کو ز بر دے کر پڑھنا اور اس کو صحیح بتانا تحریف قرآن ہے جو کفر ہے۔ ان کو صحیح بتانے کے سبب نہ صرف نماز باطل ہوگی بلکہ منزل من السماء کے خلاف عقیدہ رکھنے سے امام پر تو بہ تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح بھی ضروری ہے۔ والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ : محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
۱۲ شوال المکرم ۱۳۹۲ ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔