کیا گنبد یا لاؤڈ سپیکر سے سنی ہوئی آواز بعینہ متکلم کی آواز سے یا اس کی مثل و مشابہ ہے، بینوا توجروا۔
گنبد سے سنی ہوئی آواز بعینہ متکلم کی آواز نہیں ہے، کیونکہ اگر گنبد سے سنی ہوئی آواز بعینہ متکلم کی آواز ہوتی تو جو آدمی گنبد سے آیت سجده سنتا تو اس پر سجده تلاوت لازم ہوتا ، حالانکہ لازم نہیں ، تو معلوم ہوا کہ گنبد سے سنی ہوئی آواز بعینہ متکلم کی آواز نہیں ہے بعض علماء لاؤڈ سپیکر کے متعلق بھی ایسا ہی کہتے ہیں ،
درمختار میں ہے: (لا) تجب (بسماعه من الصدى) (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٠٣)
ردالمختار میں ہے: هُوَ مَا يُجِيبُك مِثْلُ صَوْتِك فِي الْجِبَالِ وَالصَّحَارِيِ وَنَحْوِهِمَا كَمَا فِي الصِّحَاحِ.— (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ / ١٠٨)
بدائع الصنائع میں ہے: بِخِلَافِ السَّمَاعِ مِنْ الْبَبْغَاءِ وَالصَّدَى فَإِنَّ ذَلِكَ لَيْسَ بِتِلَاوَةٍ — (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع – الكاساني (١ / ١٨٦)
بحر الرائق میں ہے :کالسماع من الصدى كما في الصناع ... والصدي وهُوَ ما یجیبك مثل صوتك في الجبال والصحاري ونحوهما اس کی شرح طحطاوی میں ہے: فانه لا اجابة في الصدى وانما هُوَ محاكاة
فتاوی ہندیہ میں ہے، اگر کسی نے گنبد کے اندر جا کر آیت سجده پڑھی اور وہاں سے آواز گونج کر لوٹی اور وه آواز کسی نے سنی تو اس پر سجده واجب نہ ہوگا۔
خلاصہ میں لکھا ہے، بہار شریعت میں ہے بہاؤ وغیره میں آواز گونجی اور بحسنہ آیت کی آواز کان میں آئی تو سجده واجب نہیں، اور بدائع الصنائع کی عبارت سے تو صراحتا ثابت ہے کہ گنبد کی آواز بازگشت تلاوت نہیں باقی عبارتوں کا مطلب بھی یہی ہے
والله تعالیٰ ورسولہ الاعلیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔