کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک کنواری عورت نے زنا کیا اب وہ حاملہ ہے اس وقت اس کی شادی جائز ہے یا نہیں مطلع فرمادیں۔ بینوا توجروا۔
جس کنواری عورت کو زنا کا حمل ہو اس سے حالت حمل میں شرعاً نکاح ہو سکتا ہے، پھر جس سے نکاح کیا اس کا حمل ہے تو وضع حمل سے پہلے بھی وه اس سے وطی کر سکتا ہے، اور اگر دوسرے کا حمل ہے اب جب تک بچہ پیدا نہ ہو لے تو شوہر کے لئے وطی جائز نہیں۔
ہدایہ میں ہے:”فَإِنْ تَزَوَّجَ حُبْلَى مِنْ زِنی جَازَ النِّكَاحُ وَلَا يَطَؤُهَا حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا“
تبین الحقائق میں ہے: حَلَّ تَزَوُّجُ الْحُبْلَى مِنْ الزِّنَا وَلَا يَحِلُّ تَزَوُّجُ الْحُبْلَى مِنْ غَيْرِهِ۔(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق – الفخر الزيلعي (٢ / ١١٣)
بدائع الصنائع میں ہے: وَعَلَى هَذَا يَخْرُجُ مَا إذَا تَزَوَّجَ امْرَأَةً حَامِلًا مِنْ الزِّنَا أَنَّهُ يَجُوزُ فِي قَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ، وَلَكِنْ لَا يَطَؤُهَا حَتَّى تَضَعَ— (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع – الكاساني (٢ / ٢٦٩)
درمختار میں ہے: صح نكاح (حبلى من زنى لا) حبلى (من غيره) أي الزنى لثبوت نسبه.
ولو من حربي أو سيدها المقر به (وإن حرم وطؤها) ودواعيه (حتى تضع)— (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٨١)
نیز اس میں ہے: لو نكحها الزاني حل له وطؤها اتفاقا— (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٨٢)
لہذ ا صورت مسئولہ میں نکاح ہو جائے گا ، اس لئے اب نکاح کرنا جائز ہے، والله تعالیٰ و رسولہ الا علیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔