کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص بعد تکبیر اولیٰ کے جماعت میں شریک ہوا اور امام نے قراءت شروع کر دی تو اس شخص کو سبحان ( ثنا) پڑھنا چاہئے یا نہیں اور اگر پڑھے تو کسی وقت پڑھے؟ بینوا و تو جروا
صلوٰۃ جہر یہ میں جب امام نے قراءت شروع کر دی تو مقتدی ثنا نہ پڑھے بلکہ چپکا ہے ۔ لان الاشتغال به يفوت عليه الاستماع والانصات وكلاهما فرض والثنا سنة فترك السنة هو المتعين دون ترك الفرض -
منیہ میں ہے: " اذا ادرك الامام وهو يجهر يستمع وينصت" جب امام کو قراءت جہر یہ کرتا ہوا پالے تو چپکا سنتا ر ہے۔
غنیۃ میں ہے: " لا یاتی به مطلقا لاطلاق النص" یعنی جب امام کو فاتحہ پڑھتا ہوا پائے تو مطلقاً ثنا نہ پڑھے ہو بوجہ مطلق ہونے نص کے ۔
وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا (الاعراف : ٢٠٤) اور جب قرآن پڑھاجائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو ( کنز الایمان ) ۔
حلیہ میں امام شمس الدین حلوائی سے ہے: " لا ياتي بالثناء فيما اذا ادركه في حالة القيام في الركعة الاولیٰ" ثنا نہ پڑھے جبکہ امام کو پہلی رکعت کے قیام میں پڑھتے پائے۔
خزانۃ المفتیین میں ہے : " المسبوق اذا ادرك الامام في القراءة التي يجهر بها لا ياتي بالثناء وقد مر "
فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:
إذَا أَدْرَكَ الْإِمَامَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الرَّكْعَةِ الَّتِي يَجْهَرُ فِيهَا لَا يَأْتِي بِالثَّنَاءِ. كَذَا فِي الْخُلَاصَةِ هُوَ الصَّحِيحُ. كَذَا فِي التَّجْنِيسِ وَهُوَ الْأَصَحُّ. هَكَذَا فِي الْوَجِيزِ لِلْكَرْدَرِيِّ (۱)— والله تعالىٰ اعلم و علمه اتم واحكم
(۱) ↩الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ / ٩٠)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔