امام جب کہ نماز با جماعت پڑھاتا ہے اگر بھول ہو جائے اور مقتدی اس کو لقمہ دیتا ہے اور وہ لقمہ نہیں لیتا بلکہ سجدہ سہو کر لیتا ہے، بعد نماز مقتدی سے کہتا ہے : ہم نے تمہار القمہ نہیں لیا ، تمہاری نماز نہیں ہوئی نماز پھر سے ادا کر لو، مقتدی جواب دیتا ہے کہ لقمہ جب صحیح اور سچ دیا گیا ہے تو آپ نے کیوں نہیں لیا، یہ تو آپ کی زیادتی ہے۔ امام صاحب فرماتے ہیں: یہ ہماری مرضی پر ہے۔ کیا ایسی حالت میں نماز اور سجدہ سہو جائز ہے؟ جواب سے مطلع فرمائیں۔
الجواب بعون الملك الوهــــــــــاب
اگر مقتدی نے لقمہ بر محل اور صحیح دیا تو اس کی نماز میں کوئی خلل واقع نہ ہوگا اگر چہ امام نے لقمہ نہیں لیا۔ جب امام سے سہو ہوا اور مقتدی صحیح اور بر محل لقمہ دے تو امام کو چاہیے کہ اس کا لقمہ لے اور بلا وجہ سجدہ سہو نہ کرے ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔