🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
ملازمت

مرزآئی بیعت فارم پر دستخط کرنے سے آدمی کافر ہوگا یا نہیں؟

🔖 SF-178 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 161 14 Jun 2026 ⏱️ 5 منٹ مطالعہ
❓
Question

زید نے اقتصادی حالات کو انتہائی کمزوری و ملازمت و جگہ رہائش نہ ملنے کی مایوسی سے مرزائی کو دوست بنایا  اس کے پاس رہائش اختیار کی ، اور اس دوست نے دوسرےمرزائیوں کے اصرار پر زید سے اپنے بیعت فارم پر و ستخط کروائے ، زید بظاہر مرزائی ہوا اور ان کے ساتھ نمازیں بھی ادا کیں، اس خیال سے کہ نماز خدا کی ، اور الفاظ قرآن کے ہیں کیا فرق ہوگا ، اپنے آپ کو اس مدت میں مسلمان ہی تصور کرتا رہا، ملازمت و رہائش و جگہ ملنے کے بعد زید نے مرزائیوں سے قطع تعلق کر دیا تو کیا وه  مسلمان رہا اور اس کا نکاح بیوی سے قائم رہے گا اگر نہیں تو دوباره ہو سکتا ہے، یا حلالہ کی ضرورت ہوگی، اگر نہیں تو نکاح کی صورت میں اسے عدت کے ایام کا خیال رکھناپڑے گا، اور وه عرصہ کہ جب تک و نکاح نہ کرے، یا بہت عرصہ پہلے گزر چکا ہے، اس کا کفاره ادا کرے، زید نے یہ معاملہ آجکل کسی کو نہیں بتایا ، اس کے والدین بچے بیوی سب بے خبر ہیں نکاح ٹوٹ جانے کی صورت میں جیسا کہ زید نے بتایا اس کے مندرجہ بالا فعل سے قبل  اس کی بیوی حاملہ تھی اور اس فعل کے بعد اس کو بیوی سے ملنے کا اتفاق ہوا اور اس نے بیوی سے مجامعت بھی کی،  کیا وه بچہ جو ڈیڑھ دو ماه کے بعد پیدا ہوا حرام زاده نہ ہوگا ، اور اس کے دو بچے اور ہیں ، وه کسی صورت میں سمجھیں، زید اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا رہا ہے، اور نکاح کو بھی درست سمجھتا رہا، بیوی کو علم نہیں ہے، اس قسم کے بچوں کا نکاح مسلمان مرد یا عورت سے ہو سکتا ہے، ایسے بچے وراثت کے حقدار ہونگے ، یہ معاملہ تھا، چار برس بعد اور دوستوں پر ظاہر ہوا ہے، اور دوستوں کی بحث انتہائی پیچیده سمجھی گئی ہے جس کا ذکر کر دیا گیا ، یہ  اور ضروری سمجھا گیا کہ کسی ایسے مفتی سے اس کا فیصلہ ہو، اس معاملہ میں شریعت مجرم کی بھول غلطی یا کم علمی کی جس حد تک بھی حمایت ہو سکے، بہت غور  سے فتویٰ سے مستفیض فرماویں، زید اس بحث سے نفسانی طور پر بیمار ہو گیا ہے۔  بینوا تو جروا

✅
Answer

زید سے جبکہ مرزائی کے بیعت فارم پر دستخط کرائے تو زید کافر و مرتد ہو گیا،   زید اسلام سے باہر ہو گیا ، اور مرزائی ہو گیا ، اس کی نماز شرعا نماز نہیں اور اسکا اپنے آپ کو مسلمان تصور کرنا غلط، اس کی بیوی نکاح سے باہر ،اس کی بیوی اگرزید مرزائی ہونے پر بے خبر رہی تو وه معذور ہے، زید کی بیوی کو جو حمل زید کے مرزائی ہونے سے پہلے ہوا اس حمل سے جو بچہ پیدا ہو گا۔ وه جائز اولاد سے ہے، زید نے مرزائی بننے کے بعد جو مجامعت کی تو قطعا حرام مگر جو بچہ ڈیڑھ دو ماه کے بعد پیدا ہوا تو اس بچہ کو حرامزاده نہیں کہا جائے گا، کیونکہ اس بچہ کا وجود اس کے مرزائی ہونے سے پہلے ہو چکا تھا۔ ہاں اس نے جو مجامعت کی وه حرام ہے، پہلے بچے کے بعد جو دو بچے پیدا ہوئے وه حرام اور زنا کے ہیں، کیونکہ نکاح ٹوٹ چکا تھا۔ اس لئے وه دو بچے حرامکاری، وزنا و بدکاری سے ہوئے اور اس کے بچے بچیاں مسلمان رہیں گے، تو ان کا نکاح مسلمان عورت مسلمان مرد سے جائز ہے، ایسے بچے  جو حرامکاری و بدکاری سے ہیں وه ثابت النسب نہیں ہیں، ان کا چونکہ شرعا باپ نہیں لہذا ایسے بچے ماں کی وراثت کے حقدار ہیں، ماں کے توسط سے جتنے رشتہ دار ہونگے ۔

شریعت کے مطابق ایسے بچے ان رشتہ داروں کے ورثاء ہونگے ، ان کی وراثت کے شریعت کے مطابق حقدار ہونگے ، مسئلہ صورت واقعی پیچیده ہے، اور اس پیچیدگی کا حل یہ ہے کہ وه شخص جلد از جلد مرزائی مذہب سے تو بہ کرلے نئے سرے سے کلمہ اسلام پڑھے تجدید اسلام کرے حرام کاری سے تو بہ کرے، تو اس کے بعد اپنی سابقہ بیوی سے دوباره نکاح کرے، حلالہ کرنے کی یا عدت گزارنے کی اس میں ضرورت نہیں۔ دو مسلمان گواہوں کے سامنے اس شخص میں اور اس کی بیوی میں ایجاب و قبول ہو جائے ، یا کسی نکاح پڑھانے والے مسلمان سے شرعی گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرائے تو نکاح ہو جائے گا۔ اس شخص پر فرض ہے کہ اپنی بیوی سے معافی مانگے ، کیونکہ اس نے اپنی سابقہ بیوی کی عصمت دری کی ہے، اس سے حرامکاری کی ہے، اور اس بیچاری کو شوہر کے مرزائی ہونے کا علم نہیں، چونکہ وه لاعلم رہی لہذا اس حرام کاری کی وجہ سے وه گنہ گار نہ ہوئی مگر اس شخص کا عذر جہالت ایسے قضیہ میں مقبول نہیں تو بہ کرے مسلمان ہو جائے ، اپنی بیوی سے دوباره شریعت کے مطابق نکاح کرے بس قضیہ ختم ہے.  

والله تعالیٰ ورسولہ الاعلیٰ اعلم۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ93
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-178

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعملازمت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅