کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
زید اور اس کی بیوی ہندہ دونوں غیر مسلم ہیں اور یہ دونوں اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں دونوں کو کلمہ ایک ساتھ پڑھانا چاہیے یا پہلے ایک کو پھر دوسرے کو؟ اگر یکے بعد دیگرے کلمہ پڑھایا گیا تو اس صورت میں ہندہ عقد سے باہر تو نہ ہو گی یا تاخیر کی کوئی حد ہے کہ ایک گھنٹہ کے بعد یا دس پندرہ منٹ کے وقفہ سے دوسرے کو کلمہ پڑھایا گیا یعنی دونوں کو اسلام قبول کرنے میں کتنی تاخیر پر تجدید نکاح کی ضرورت پڑے گی؟
الجواب بعون الملك الوهــــــــاب
دونوں کو بیک وقت کلمہ پڑھائے یا یکے بعد دیگرے چونکہ دونوں نے اسلام لانے کو قبول کر لیا ہے لہذا تجدید نکاح کی ضرورت نہیں ، ہاں اسلام پیش کرنے کے بعد اگر دونوں میں سے کوئی ایک انکار کر جائے اور بعد میں اسلام لائے تو تجدید نکاح کی ضرورت پڑتی ۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔