کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلے میں :
ایک ہی مجلس میں کئی نکاح ہوں تو ایسی صورت میں صرف ایک ہی خطبۂ نکاح سب کے لیے کافی ہوگا یا سب کے لیے علیحدہ علیحدہ خطبۂ نکاح پڑھنا چاہیے؟ ایسے ہی اگر بہت سے جنازے ہوں جن میں مرد عورتیں لڑکے لڑکیاں ہوں تو کیا صورت ہوگی؟
الجواب بعون الملك الوهــــــــــــاب
خطبۂ نکاح ایجاب و قبول سے پہلے مستحب ہے، لہذا اس مجلس میں جتنے نکاح ہوں سب کے لیے ایک ہی خطبہ کافی ہے۔ اگر کئی جنازے ہوں تو ان سب کی ایک ساتھ نماز پڑھنا (بھی جائز )ہے، البتہ الگ الگ جنازے کی نماز افضل ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔