🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
خطبہ

خطبہ خواہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا ، اس کا سننا واجب ہے

🔖 SF-458 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 96 20 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی ظفر اللہ سکریٹری جامع مسجد ایوت محل · تاریخ  ۹؍ نومبر ۱۹۷۲ء
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ان مسئلے کے جواب میں :

خطبہ عید کے دوران امام کی جیب میں نذرانہ ڈالنا کیسا ہے؟ اگر کوئی امام اپنے مفاد کی خاطر یہ کہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم   سے اس کی ممانعت ثابت نہیں ہے۔ تو اس کا یہ قول کیسا ہے؟ ایک صاحب اس کے جواب میں یہ کہتے ہیں کہ عید کا خطبہ چوں کہ واجب نہیں ہے، اس لیے اس کے دوران اور بھی کام کیے جا سکتے ہیں، عیدین اور جمعہ کے خطبہ میں خاموشی کیسی ہے؟

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهـــاب

خطبہ خواہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا ہو سننا فرض ہے۔ لقولہ علیہ السلام : "إذَا خَرَجَ الْإِمَامُ فَلَا صَلَاةَ وَلَا كَلَامَ" (الهداية في شرح بداية المبتدي – المرغيناني ، ج 1 ، ص: 84  ،  كتاب الصلاة، باب صلاة الجمعة)۔ امام کا یہ کہنا کہ نبی کریم صلی ا کی ہم سے اس کی مخالفت ثابت نہیں، یہ جھوٹ ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ "مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ." (الصحيح البخاري، ج 1، ص 33، كتاب العلم، باب إثم من كذب على النبى صلى الله عليه وسلم، االحدیث : 107)  جو قصداً مجھ پر جھوٹ باندھے اسے چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم تلاش کرے۔ بہر حال دوران خطبہ چندہ جمع کرنا اور امام کی جیب میں ڈالنا ممنوع ہے۔ ہاں جو کچھ دینا ہو، خطبہ کے بعد دیں۔ یوں ہی ایک صاحب کا یہ کہنا کہ عید کا خطبہ واجب نہیں سنت ہے، غلط ہے۔ سنت بایں معنیٰ ہے کہ خطبہ عید کے لیے شرط نہیں ہے۔ لیکن جب پڑھا جائے تو اس کا سننا مطلقاً ضروری ہے۔ فقہا نے مطلقاً خطبہ کے لیے  "إذَا خَرَجَ الْإِمَامُ فَلَا صَلَاةَ وَلَا كَلَامَ"   کہا ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۱۲؍  شوال المکرم ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ70
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-458

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعخطبہ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅