(۱) کیا کوئی ایسا مسئلہ ہے جس کی بناء پر بغیر طلاق شدہ عورت کا نکاح دوسرے شخص سے کیا جا سکتا ہے، ایسے قاری النکاح اور یا قاضی کے متعلق کیا فتویٰ عائد ہو سکتا ہے؟
(۲) کیا کسی عورت کا عدت کے دوران نکاح ثانی کیا جاسکتا ہے؟ ایسے قاری النکاح اور یا قاضی امامت کے لیے موزوں ہیں؟
الجواب بعون الملك الوهــــــــــــاب
(۲،۱)ایسا نکاح حرام ہے۔ وہ نکاح صحیح نہ ہوا جو دوسرے کی منکوحہ ہوتے ہوئے یا دوسرے کی عدت میں ہوتے ہوئے کہ کسی غیر سے نکاح ہو۔ ارشاد ربانی ہے: " وَّ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ" اور حرام ہیں شوہر والی عورتیں ۔(النساء : 24) اور دوسری آیت میں ارشاد ہے: وَ الْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْٓءٍ مطلقہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں۔ (البقرة :228) فتاوی عالمگیری میں ہے: لَا يَجُوزُ لِلرَّجُلِ أَنْ يَتَزَوَّجَ زَوْجَةَ غَيْرِهِ وَكَذَلِكَ الْمُعْتَدَّةُ، كَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ. سَوَاءٌ كَانَتْ الْعِدَّةُ عَنْ طَلَاقٍ أَوْ وَفَاةٍ الخ (الفتاوى الهندية، ج1، ص 280، کتاب النکاح، الباب الثالث، القسم السادس المحرمات التي يتعلق بها حق الغير)
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔