کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ:
علاج و معالجہ کے سلسلے میں کبھی کبھار ڈاکٹر حضرات بذریعہ سرنج مریض کا خون نکالتے ہیں۔ اس طرح خون نکالنے سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
باسمه تعالىٰ وتقدس
الجواب بعون الملك الوهـــاب
چیک اپ ( Check up) وغیرہ کرنے کے لیے جو خون سرنج سے نکالا جاتا ہے اگر اتنا ہے کہ وہ خون خود نکلتا تو بہ جاتا تو ناقض وضو ہے اور مشاہدہ ہے کہ عموما اتنی مقدار میں خون نکالا ہی جاتا ہے جس میں بہنے کی صلاحیت ہوتی ہے لہذا اس طرح خون نکالنے سے وضو ٹوٹ جائے گا اس کی واضح نظیر جونک کے خون چوسنے پر وضوٹوٹنے کا مسئلہ ہے فتاوی رضویہ میں ہے: ” جونک یا بڑی کلی بدن کو لپٹی اگر اتنا خون چوس لیا کہ خود نکلتا تو بہ جاتا تو وضو جاتا رہے گا اور تھوڑا چو سایا چھوٹی کلی تھی تو وضونہ جائے گا یوں ہی کھٹمل یا مچھر کے کاٹنے سے وضو نہیں جاتا ۔“(الفتاوى الرضويه، ج :1 ، ص :56)
والله تعالی اعلم باالصواب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔