🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طہارت

کیا برش کرنا مسواک کے قائم مقام ہو سکتا ہے؟

🔖 SF-382 👤 مفتی محمد اختر حسین قادری 👁️ 90 11 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد عارف رضوی · از محلہ بدھیانی خلیل آباد، کبیر نگر
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کثر هم الله تعالی در ایں مسئلہ کہ اگر کوئی شخص مسواک کے بجائے برش کا ستعمال کرے توکیا یہ مسواک کے قائم مقام ہوگا ؟ دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرما ئیں اور اجر عظیم کے مستحق ہوں۔

✅
Answer

باسمه تعالىٰ وتقدس
الجواب بعون الملك الوهاب

برش ، مسواک کی عدم موجودگی میں مسواک کے قائم مقام ہو سکتا ہے کیوں کہ احادیث طیبہ اور عبارات فقہاء کرام سے یہ مفہوم ہوتا ہے کہ مقصود منھ اور دانتوں کی صفائی وستھرائی ہے نہ کہ خاص کر لکڑی کو دانت پر رگڑنا۔ 

چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: الأصابع تجري مجرى السواك إذا لم يكن مسواك (کنز العمال ج ۹، ص:٣١١) اگر مسواک موجود نہ ہو تو انگلیاں اس کے قائم مقام ہیں۔

اور فتاویٰ عالم گیری میں ہے: وَلَا يَقُومُ الْأُصْبُعُ مَقَامَ الْخَشَبَةِ فَإِنْ لَمْ تُوجَدْ الْخَشَبَةُ فَحِينَئِذٍ يَقُومُ الْأُصْبُعُ مِنْ يَمِينِهِ مَقَامَ الْخَشَبَةِ  (الفتاوی العالمگیریه ج: 1، ص: ۷) انگلی،  لکڑی ( مسواک) کے قائم مقام نہیں ہو سکتی لیکن اگر لکڑی ( مسواک) موجود نہ ہو تو داہنے ہاتھ کی انگلی اس کے قائم مقام ہو جائے گی۔

اور درمختار میں ہے:  وعند فقده أو فقد أسنانه تقوم الخرقة الخشنة أو الاصبع مقامه، كما يقوم العلك مقامه للمرأة مع القدرة عليه۔  (الدر المختار مع رد المحتار، ج ۱، ص: ۲۳۷)

یعنی مسواک یا دانتوں کے نہ ہونے کے وقت کھردرا کپڑا یا انگلی مسواک کے قائم مقام ہے جس طرح  عورت کے لیے مسی مسواک کے قائم مقام ہے، مسواک پر قدرت کے باوجود۔

ان عبارات سے معلوم ہوا کہ انگلی یا کھردرا کپڑا مسواک کے نہ     ہونے کے وقت مسواک کے قائم مقام ہیں یونہی مسواک نہ رہنے کی صورت میں برش بھی مسواک کے قائم مقام ہوگا ۔ البتہ اگر مسواک باآسانی دستیاب ہو سکتی ہو تو برش کر کے سنت ترک نہیں کرنی چاہیے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

کتبہ
محمد اختر حسین قادری خادم افتاء و درس دار العلوم علیمیہ جمد اشاہی بستی
تاریخ ۱۵ ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ علیمیہ
جلد1
صفحہ104
مفتی مفتی محمد اختر حسین قادری
نمبر SF-382

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الطهارة
موضوعطہارت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅