کیا منتظمین مسجد اور نمازی لوگوں کی رائے امام کے تقرر کے لیے اہم ہے یا امام اپنا موروثی حق ( یعنی پہلے امام صاحب کے والد صاحب امامت کرتے تھے ) جتائیں؟ ہم علمائے کرام سے درخواست کرتے ہیں کہ قرآن وحدیث اور فقہ کی روشنی میں مندرجہ بالا سوالات کے جوابات مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ فقط
الجواب بعون الملك الوهـــاب
یہ مصلیوں کی رائے پر موقوف ہے امامت کسی کو موروثی حق سمجھنا غلط ہے۔ حدیث میں یہ ہے: " اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی نماز کو قبول نہیں فرماتا جس کی امامت کو لوگ نا پسند کرتے ہوں ۔" (سنن ابي داود، كتاب الصلاة، باب الرجل يؤم القوم وهم له كارهون، الحدیث 593) یعنی امام میں اگر شرعی خرابی ہے جس کے سبب لوگ نا پسند کریں تو ایسا شخص لائق امامت نہیں ۔ ( کمافی الکتب العامة )
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔