بخدمت جناب حضرت مولا نا مفتی خطیب صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلے میں :
ہندو نے مسلمان عورت سے زنا کیا تو کیا نکاح ختم ہو جائے گا ؟ جواب کے لیے ٹکٹ بھیج رہا ہوں ۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
(معاذ اللہ ) اگر غیر مسلم نے کسی مسلم عورت سے زنا کیا تو اس سے نکاح نہ ٹوٹے گا مگر بدترین گناہ کا ارتکاب کیا۔ عورت پر تو بہ ضروری ہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔