کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :
شریعت مطہرہ کے نزدیک لڑکی کس عمر میں بالغ ہوتی ہے ؟ مدلل و مفصل مع حوالہ کتب عنایت فرما کر مشکور فرمائیں۔ بینوا بالكتاب و توجروا يوم الحساب۔
الجواب بعون الملك الوهــــــاب
لڑکی کے بلوغ کی علامت حیض یا احتلام یا حمل ہے۔ اگر ان میں سے کوئی علامت ظاہر نہ ہو تو مفتی بہ قول پر پندرہ سال کی عمر میں بلوغ کا حکم لگا دیا جائے گا۔ قدوری میں ہے: "وبلوغ الجارية بالحيض والاحتلام والحبل فإن لم يوجد ذلك فحتى يتم لها سبع عشرة سنة وقال أبو يوسف ومحمد: إذا تم للغلام والجارية خمس عشرة سنة فقد بلغا" (کما فی الکافی) ( مختصر القدوري، ج1، ص 205، کتاب الحجر، مؤسسۃ الریات)۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔