کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ۔۔۔۔
ایک صاحب کو لڑکی پیدا ہوئی گھر کے لوگ "عاصیہ" نام رکھتے ہیں اس کے متعلق جو ارشاد ہو جواب دیا جائے؟
یہ نام اچھا نہیں حدیث میں ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی ایک صاحبزادی کا نام "عاصیہ" تھا حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اس نام کو بدل کر "جمیلہ" نام رکھا۔ رواه مسلم عن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما اس لڑکی کا وہی نام رکھیں جو حضور نے رکھا یعنی جمیلہ یا آسیہ نام رکھ دیں۔ والله تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔