کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلے میں :
علم نجوم سیکھنا، اس پر یقین کرنا ، اس کی اشاعت کرنا ، نجومیوں کے پاس جانا ، آئندہ کے حالات معلوم کرنا، غرضیکہ علم نجوم سے متعلق تمامی باتوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟
مسئله : از : قاضی حسن الدین، مقام و پوسٹ لا کھیر ، تعلقہ داروا ضلع ایوت محل ، مہاراشٹر
الجواب بعون الملك الوهاب
علم نجوم سیکھنا جائز ہے لیکن اس پر یقین رکھنا یا نجومیوں سے آئندہ کے حالات دریافت کرنا جائز نہیں۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۱۶ ربیع الاول ۱۳۹۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔