کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ بعد نمازِ عیدین عید گاہ میں مصافحہ و معانقہ جائز ہے یا نہیں؟
مسئولہ: از بنگال، ۲۱ محرم ١٣٤٢ھ
عید کے دن مصافحہ و معانقہ جائز ہے۔ ”كما حققه شيخنا المجدد رضي الله تعالى عنه في رسالته وشاح الجيد“(1) (یعنی جیسا کہ ہمارے شیخ مجدد [اعلیٰ حضرت] رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے رسالے 'وشاح الجید' میں اس کی تحقیق فرمائی ہے۔(مترجم:طارق القادری مدنی بنارسی))۔ واللہ تعالیٰ اعلم!
(1) ↩ فتنہ شہوت کا خوف نہ ہو ، اور کپڑوں کے اوپر معانقہ ہو تو یہ بلا شبہ جائز ہے ، جس کے جواز پر ائمہ دین کا اجماع ہے۔ درمختار میں ہے : وکره تحريما تقبيل الرجل ومعانقته في ازار واحد وقال ابويوسف لا باس بالتقبيل والمعانقة فى ازار واحد ولو كان عليه قميص أوجبة جاز بلا كراهة بالاجماع ، ج ۵ ص ۲۶۹ كتاب الحظر والاباحة والله تعالى اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔