کتے کو مکان کی نگہبانی کے لیے پال سکتے ہیں یا نہیں، اگرچہ وہ شکاری نہ ہو؟
مکان کی نگہبانی کے لیے اگر کتا پالنے کی ضرورت ہو، تو پال سکتے ہیں۔ 'فتاویٰ عالمگیری' میں ہے:
”فِي الْأَجْنَاسِ لَا يَنْبَغِي أَنْ يَتَّخِذَ كَلْبًا إلَّا أَنْ يَخَافَ مِنْ اللُّصُوصِ أَوْ غَيْرِهِمْ وَكَذَا الْأَسَدُ وَالْفَهْدُ وَالضَّبُعُ وَجَمِيعُ السِّبَاعِ وَهَذَا قِيَاسُ قَوْلِ أَبِي يُوسُفَ - رَحِمَهُ الله تَعَالَى - كَذَا فِي الْخُلَاصَةِ. وَيَجِبُ أَنْ يَعْلَمَ بِأَنَّ اقْتِنَاءَ الْكَلْبِ لِأَجْلِ الْحَرَسِ جَائِزٌ شَرْعًا وَكَذَلِكَ اقْتِنَاؤُهُ لِلِاصْطِيَادِ مُبَاحٌ وَكَذَلِكَ اقْتِنَاؤُهُ لِحِفْظِ الزَّرْعِ وَالْمَاشِيَةِ جَائِزٌ كَذَا فِي الذَّخِيرَةِ.“ (فتاویٰ عالمگیری، ج: 5، ص: 361، الباب الحادي والعشرون فيما يسع من جراحات بني آدم والحيوانات، المطبعة الكبرى الأميرية، مصر)
ترجمہ: ”'اجناس' میں ہے: کتے کو پالنا نہیں چاہیے، مگر جبکہ چور وغیرہ کا خوف ہو۔ یہی حکم ہے شیر، چیتا، بجو اور دیگر درندوں کے پالنے کا؛ اور یہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے قول کا قیاس ہے، ایسا ہی 'خلاصہ' میں ہے۔ اور یہ جاننا ضروری ہے کہ کتے کا پالنا حفاظت کے لیے جائز ہے، ایسے ہی شکار کے لیے اس کا پالنا مباح ہے۔ اور اسی طرح کھیتی اور چوپایوں کی حفاظت کے لیے پالنا بھی جائز ہے، ایسا ہی 'ذخیرہ' میں ہے۔“ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔