کیا لنگڑے کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو کیوں ۔ بینوا توجروا۔
لنگڑے کے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً جائز ہے، اس لئے کہ شرعاً لنگڑا وه معذور مریض نہیں کہ اس کے پیچھے صحیح و تندرست کی نماز نہ ہو ، امام کے لئے ضروری ہے کہ سنی صحیح العقیده پابند شرع ہو۔ لہٰذا دیو بندی، وہابی ، قادیانی ، شیعہ ، رافضی، مودودی، چکڑالوی و غیر ہا بدمذہب امام کے پیچھے اہلسنت کی جماعت کی نماز ہر گز نہیں ہو سکتی ۔ والله تعالیٰ و رسولہ الا علیٰ اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔