مسئله : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں ؟
ہماری مسجد کے امام نماز مغرب میں قل هو الله احد، سورہ کوثر، اور کبھی " والتين، الم نشرح لك صدرك وغیرہ پڑھتے ہیں۔ بعض مقتدی کہتے ہیں کہ طویل قرأت پڑھا کرو۔ آپ رقم فرمائیں کہ نماز مغرب میں کتنی آیات کی سورت پڑھنا احسن ہے، طویل یا مختصر پڑھنا محبوب ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
نماز مغرب میں قصار مفصل یعنی سورہ " الم يكن" سے سورہ " والناس" تک مستحب ہے۔ (كما في الكتب العامة)
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔