رمضان شریف کے مہینہ میں مسجد میں جو حافظ بلاتے ہیں تو حافظ صاحب کو مسجد کے پیسوں سے تنخواہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟ مہربانی فرما کر ان سوالوں کے جواب دیجئے ۔ فقط والسلام
الجواب بعون الملك الوهـــــــــــــاب
اگر مسجد کی جائداد کارِ خیر کے لیے وقف ہے تو دے سکتے ہیں ۔ مسجد کے پیسے دینے کی یہ صورت بھی ہے کہ حافظ صاحب کو ایک ماہ کے لیے معین تنخواہ پر ملازم رکھ لیا جائے اور ان کے ذمہ یہ کام کر دیا جائے کہ وہ تراویح میں قرآن پاک سنا دیا کریں۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔