مکرمی حضرت قبلہ مفتی صاحب دارالعلوم دار الافتاء جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عرض ہے حضور را ئے پور میں ماہ رمضان شریف گولہ چھوڑا جاتا ہے جس سے شہر میں بہت دیر تک لوگ اس کی آواز سے روزہ افطار کرتے ہیں۔ مگر ایسا کرنے کی وجہ سے بارود والے زیادہ قیمت مانگتے ہیں اس لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جامع مسجد میں اوپر چاندنی میں ایک سائرن لگایا جائے کہ وقت پر آواز دے جس کی آواز پر لوگ افطاری کریں ۔ تمام لوگ اس فیصلے پر راضی ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے کہ نہیں ؟ تحریر فرما کر روانہ کریں تا کہ وقت ضرورت پر کام آئے۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صحیح مقصد کے لیے ضرور تا جائز ہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔