کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔۔۔
ملک بنگال میں پہلے روز کا چاند نظر نہیں آتا چھ ماہ تک ابر رہتا ہے ایسی صورت میں بدونِ رویت ہلال رمضان کے روزے رکھنا حساب کی رو سے جائز ہے یا نہیں ۔
شریعت میں مدارِ کار رویت یا شہادت پر ہے۔ حدیث میں ہے: «صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ»ترجمہ: چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو۔ اگر انتیس کو چاند نظر نہ آئے تو تیس دن پورے کرے ۔ (سنن النسائي - ط المصرية – النسائي (٤ / ١٣٥) اور محض قواعدِ نجوم سے رؤیت کا ثبوت نہیں ہوسکتا، نہ اس پر عمل کرنا جائز۔درمختار میں ہے: وَلَا عِبْرَةَ بِقَوْلِ الْمُؤَقِّتِينَ، وَلَوْ عُدُولًا عَلَى الْمَذْهَبِ ترجمہ: اہل توقیت اور پوتھی پترا کا قول معتبر نہیں ۔ اگر چہ وہ عادل ہوں ۔ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ / ٣٨٧) والله تعالى أعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔