کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں :
مسجد کی درستی کرنے کے بعد پرانی لکڑی نکالی جاتی ہے۔ وہ بیچ کر اس کا پیسہ مسجد کے مصرف میں لا سکتے ہیں یا نہیں ، اور وہ لکڑی یا سامان خریدنے والا اپنے کام میں لاسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
اگر وہ سامان مسجد کے مصرف کا نہیں ہے اور نہ آئندہ مسجد کو اس کی ضرورت ہے اور یہ اندیشہ ہے کہ اگر سامان یوں ہی پڑا رہا تو خراب ہو جائے گا یا لوگ اُٹھا لے جائیں گے تو ایسی صورت میں بدرجہ مجبوری بیچ کر اس کی رقم ضروریات مسجد میں صرف کی جا سکتی ہے۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔