ایک صاحب عرض کرتے ہیں کہ مسجد میں چند لوگ بلند آواز سے قرآن پاک پڑھتے ہیں اور کچھ لوگ درود شریف بلند آواز سے پڑھتے ہیں، کچھ لوگ نماز پڑھتے ہوتے ہیں، نماز پڑھنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے، یہ قرآن پاک پڑھنا اور درود شریف پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔ بینوا تو جروا بالا جر العظیم
مجمع میں چند مردوں کا جمع ہو کر بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا شرعا منع ہے۔ مسجد میں ہو یا خارج مسجد میں ہو، نماز کے وقت ہو یا نماز کا وقت نہ ہو، کوئی آدمی نزدیک نماز پڑھ رہا ہو یا نہ پڑھ رہا ہو ، مجمع میں جب آدمی جمع ہوں تو حکم ہے کہ سب آہستہ آہستہ اس طرح پر قرآن مجید پڑھیں کہ ایک کی آواز دوسرا نہ سنے یا ایک آدمی بلند آواز سے قرآن مجید پڑھے اور باقی خاموش ہمہ تن گوش ہو کر بیٹھیں۔ درود پاک بلند آواز سے پڑھنا شرعاً جائز ہے، جب کہ کسی کی نماز میں خلل نہ آئے ، درود شریف کو بلند آواز سے پڑھنے کو روکنے والے عام طور پر وہابی ہیں، وه نمازی کی نماز کا بہانہ کرتے ہیں، اصل منشاء مقصود ان کا درود پاک پڑھنے سے بند کرتا ہے، کہ رسول پاک کی یاد نہ کی جائے ، ان کو لفظ ”یـَا“ کے ساتھ نہ پکارا جائے ، اگر یہ نہیں تو نماز کے فورًا بعد درس دینا کیوں شروع کر دیتے ہیں ، اس جگہ لوگوں کی نماز کا خیال نہیں آتا ، سلام پھیرتے ہی لاؤڈ سپیکر سامنے رکھ کر اندھیرے میں درس شروع کر دیتے ہیں، حالانکہ قریب میں بہت سی مساجد میں ابھی جماعت بھی نہیں ہوئی ہوتی، یہ لوگ لوگوں کی نماز کی پرواه نہیں کرتے ، زور زور سے تقریر کرتے ہیں، اور لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ سے دور دور آواز پہنچاتے ہیں۔ ان کی تقریر سے تو نماز میں خلل نہیں آتا ، مگر درود پاک پڑھنے سے نماز میں خلل آتا ہے، ہمارے نزدیک بہتر یہی ہے، کہ اتنی بلند آواز سے درود شریف پڑھ لیں کہ کسی نمازی کی نماز میں خلل نہ آئے ، یعنی بہت بلند آواز سے نہ پڑھیں ۔
والله تعالٰی و رسوله الاعلیٰ اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔