کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
مسجد میں غیر مسافر کے لیے کھانا پینا کیسا ہے؟ رمضان شریف میں مسجد میں ہی لوگ افطار کرتے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسجد ہی نہیں ہے۔ بلکہ گھر یا دوسری کوئی اور جگہ ہے۔ مسجد کا کوئی ادب و احترام نہیں ، مسجد کے متولی یا سکریٹری پر کیا لازم ہے؟ جب کہ امام یا مؤذن نے منع کر دیا مگر باوجود اس کے نہیں مانتے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
مسجد میں غیر معتکف اور غیر مسافر کو کھانا پینا سونا جائز نہیں بلکہ مسافر کے بارے میں بھی فقہاے کرام کا اختلاف ہے کہ مسافر کو بھی احتیاط چاہیے۔ افطار کے لیے اگر خارجِ مسجد جگہ نہ ہوتو مجبوراً افطار کرنے کے لیے مسجد میں داخل ہوتے وقت اعتکاف کی نیت کر لیں اور کچھ تسبیح وغیرہ پڑھیں پھر کھائیں۔ لیکن مسجد کے فرش کو آلودہ کر نا سخت ممنوع ہے احتیاط ضروری ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔