🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طعامِ میت اور ایصالِ ثواب کا بیان

یہ عقیدہ رکھنا کہ رواں سال میں مرنے والے کا جب تک عرفہ کا فاتحہ نہ ہو جائے عام روحوں کو فاتحہ دلانا مناسب نہیں

🔖 SF-158 👁️ 133 31 May 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے یہاں اگر کوئی شخص قبل شب برات خواہ ایک دن پہلے یا دس ماہ پہلے مر جاتا ہے تو اس کے لیے آنے والے اس شب برات سے ایک رات پہلے ہی الگ سے اس کے نام سے فاتحہ دلاتے ہیں اور اسے عرفہ کا نام دیتے ہیں پھر شب برات میں مع اس میت کے تمام روحوں کے نام عام فاتحہ دلاتے ہیں اور شب برات سے ایک رات قبل اس میت کا فاتحہ دلا نالازمی سمجھتے ہیں اس رات بھی وہ تمام لوازمات تیار کیے جاتے ہیں جو شب برات میں تیار کئے جاتے ہیں۔

حضور مفتی صاحب قبلہ آپ سے اس مسئلہ کا یہ حل طلب کرنا ہے کہ اس میت کے لیے قبل شب برات اس طرح فاتحہ دلانا کیسا ہے؟ اور اسے عرفہ سے موسوم کرنا کیسا ہے؟ اور سال بھر میں صرف اس رات کو خاص کرنا کیسا ہے؟ اور یہ عقیدہ رکھنا کہ جب تک اس میت کے لیے عرفہ کا مخصوص فاتحہ نہیں ہو جا تا شب برات میں عام روحوں کو فاتحہ دلانا مناسب نہیں یہ عقیدہ کیسا ہے؟ بینو او تو جر وا

المستفتی: محمد فاروق مصباحی، رضا مسجد سنگم و ہار، نئی دہلی

✅
Jawab
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

  میت کو ایصال ثواب کے لیے شرع کی جانب سے کوئی خاص دن متعین نہیں ایصال کرنے والے کو سال یا ماہ میں جس دن سہولت نظر آئے وہ دن اس کے لیے خاص کر سکتا ہے لہذا میت کو ایصال ثواب کے لیے شعبان کی پندرہویں رات سے پہلے چودہویں رات کو خاص کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ نیز اگر وہ فاتحہ سنت طریقہ پر کیا جاتا ہے اور اس میں کوئی امر خلاف شرع انجام نہیں پاتا تو یہ فاتحہ محمود و مستحسن ہے اور یہ خیال کہ جب تک اس سال کی میت کے لیے عرفہ کا مخصوص فاتحہ نہیں ہو جا تا شب برات میں عام روحوں کو فاتحہ دلانا مناسب نہیں باطل خیال ہے کہ احادیث مبارک میں شب برات کی عبادت و فاتحہ کی بہت زیادہ فضیلت وارد ہے۔

فتاوی رضویہ،میں ہے عرفہ تک یابعد تک اگر الگ ہمیشہ فاتحہ دیں تو حرج نہیں، شامل رکھیں تو حرج نہیں،  یہ سمجھنا کہ عرفہ تک الگ کا حکم ہے پھر شامل کا، یہ غلط وجہالت ہے ۔ ( ج ۴ ص ۲۱۳) واللہ تعالی اعلم

الجواب صحیح : محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحيح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : فیاض احمد برکاتی مصباحی

۱۱ /جمادی الاول ۱۴۲۹ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ382
نمبر SF-158

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
بابباب المعاملات الحديثة
موضوعطعامِ میت اور ایصالِ ثواب کا بیان
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅