پیدائش: 1352ھ / 1933ء، اوجھا گنج، ضلع بستی (یوپی)
وفات: 4جمادی الآخر 1422ھ،مطابق24/اگست2001ءشبِ جمعہ بارہ بجکرپچپن منٹ پر 70سال کی عمر میں اوجھا گنج(یوپی ہند)میں وصال فرمایا۔
والدین: والد جان محمد صاحب مسجد کے امام اور فی سبیل اللہ مدرس تھے۔ والدہ بی بی رحمت النساء بہت پرہیز گار اور تلاوت و درود کی پابند تھیں۔
تعلیم: 5 سال کی عمر میں قاعدہ، 10½ سال کی عمر میں حفظِ قرآن مکمل (1363ھ/1944ء)
التفات گنج، ناگپور، جمشید پور اور دیگر مقامات پر دینی تعلیم حاصل کی
1371 x ھ/1952ء میں علامہ ارشد القادری رحمۃُ اللہ علیہ سے دورۂ حدیث کی فراغت و دستار بندی
اساتذہ کرام: علامہ ارشد القادری، مولانا عبد الباری پیرزادہ، مولانا عبد الرؤف وغیرہم
سلسلہ بیعت: 1378ھ/1948ء میں صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی رحمۃُ اللہ علیہ سے بیعت، سلسلۂ رضویہ قادریہ
خدمات: 1375ھ/1956ء سے دار العلوم فیض الرسول (براؤن شریف، بستی) میں تقریباً 45 سال تک تدریس
ہزاروں فتاویٰ تحریر فرمائے (فتاویٰ فیض الرسول 2 جلدیں، فتاویٰ برکاتیہ، فتاویٰ فقیہ ملت 2 جلدیں)
متعدد کتابیں تصنیف کیں، جن میں سب سے مشہور انوار الحدیث ہے۔
دیگر کتب: انوار شریعت، حج و زیارت، معارف القرآن، نورانی تعلیم وغیرہ
ملک و بیرون ملک وعظ و تبلیغ، تراویح کی امامت (1966ء سے بمبئی میں مسلسل)
1396ھ/1976ء میں حج و زیارتِ روضۂ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(ماخوذ: انوار الحدیث دعوتِ اسلامی)