🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

اللہ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ، اس سے مراد

🔖 SF-186 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 228 14 Jun 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سوال

مسئله: از مولوی خلیل احمد - بیرگی ۔ گریڈ یہہ (بہار)

میں بموضع بیرگی امامت اور بچوں کی دینی تعلیم کا کام انجام دیتا ہوں ایک روز رمضان شریف کے ماہ میں جمعہ کے دن نماز سے قبل إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِین کی روشنی میں تقریر کرتے ہوئے آگے بڑھا یہاں تک کہ جمعہ کا خطبہ اور جمعہ کی فرض نماز جماعت کے ساتھ میں نے پڑھایا۔ اسی روز عصر کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد میرے ہی موضع کے تین طالب علم نو جوان   شخصوں نے مجھ پر اعتراض کیا کہ آیت مذکورہ کا ترجمہ کرتے ہوئے تقریر کے درمیان آپ نے یہ کہا کہ خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور صبر کرنے والے گنہگار انسان جب جہنم میں جائیں گے تو خدا بھی اس انسان کے ساتھ جہنم میں جائے گا جبکہ میں نے اپنی تقریر کے درمیان کوئی ایسا لفظ استعمال نہیں کیا ہے جس میں خدا کو جہنمی قرار دیا ہوا اور میرے اس قول پر میرے مقتدیوں  میں سے صرف ایک شخص میری بات کی تصدیق کرتا ہے باقی عوام کو کچھ یاد نہیں کہ میں نے کیا کہا ہے۔ لہذا آپ حضور عالی سے گزارش ہے کہ تین شخصوں کے کہنے کے مطابق اور میں ایک مقتدی کے کہنے کے مطابق از روئے شرع کس حکم کے سزاوار ہیں۔ بينوا توجروا

نوٹ ۔ خدا کو جہنمی قرار دینے والے کا عقد باقی رہا یا نہیں؟

✅
جواب

اگر آپ نے یہ جملہ نہیں کہا ہے کہ "صبر کرنے والے گنہگار انسان جب جہنم میں جائیں گے تو خدا بھی اس انسان کے ساتھ جہنم میں جائے گا" مگر طلبہ اس جملہ کو آپ کی طرف منسوب کرتے ہیں تو وہ سخت گنہگار ہیں، تو بہ کریں اور اگر طلبہ  نے اس جملہ کو بطور معارضہ پیش کیا کہ جب اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے تو کیا صبر کرنے والے گنہگار انسان جب جہنم میں جائیں گے تو خدا بھی اس انسان کے ساتھ جہنم میں جائے گا،   تو انہوں نے اپنی جہالت سے معیت مکانی سمجھ کر معارضہ پیش کیا حالانکہ معیت سے مراد، معیت بالعون والنصر ہے جو متقین، محسنین اور صابرین کے ساتھ خاص ہے جیسا کہ تفسیروں میں مذکور ہے:  المعية بالعون والنصر وهذه خاصة بالمتقين والمحسنين والصابرين اور یا تو ان کا مقصد یہ تھا کہ آپ نے معیت کے معنی کی تشریح نہیں کی، جو عوام کے لئے ضروری تھی،  بہر حال اس انداز کی گفتگو سے احترام لازم ہے۔ وھو تعالی اعلم

جواب نوٹ : استفتاء کی عبارت سے ظاہر یہ ہے کہ کسی نے خدا تعالیٰ کو جہنمی نہیں قرار دیا ہے لیکن اگر کوئی خدا تعالیٰ کو جہنمی قرار دے نعوذ بالله من ذلك تو اس کا نکاح ضرور ٹوٹ جائے گا کہ یہ صریح کفر ہے۔

كتبه: جلال الدین احمد الامجدی

۱۵/ذی الحجه ۱۳۹۸ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ48
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-186

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوععقائد
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅