کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ....
اللہ تعالیٰ کو اللہ میاں کہنا درست ہے یا نہیں؟ جو اللہ میاں کہتے ہیں ان پر کس قدر گناہ ہے؟
اللہ تعالٰی، الله عز وجل، الله عز جلالہ، اللہ سبحانہ، اللہ عز شانہ، یا جل شانہ، وغیرہ کہنا چاہیے۔ میاں نہ کہنا چاہیے۔ عوام میں یہ لفظ بولا جاتا ہے، اس سے انہیں احتراز کرنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے احکامِ شریعت دیکھیں ۔ اس میں اعلیٰ حضرت قدس سرہ نے مفصل تحریر فرمایا، گناہ نہیں مگر یہ لفظ اس کی جناب میں بولنا برا ہے۔ اس کی شان و عزت کے لائق نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
[فتاویٰ مفتی اعظم، جلد2، ص6تا7]
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔