کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں :
عمر و بکر دونوں کہتے ہیں کہ زید کا قول ہے کہ قرآن چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔ مگر حضور پر نور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ اے علی ! تم فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی زندگی میں دوسرا عقد مت کرنا ۔ لہذا اب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی زندگی میں دوسرا نکاح کرنا نا جائز ہو گیا۔ آیا زید کا ایسا کہنا شریعت مطہرہ کی رو سے کیا حکم رکھتا ہے؟
یہ صحیح ہے کہ حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی موجودگی میں حضرت علی کے لیے دوسرا نکاح روا نہ تھا۔ اس سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اختیار ثابت ہوتا ہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۱۵ / رمضان المبارک ۱۳۹۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔