ولادت و نسب: آپ کی ولادت ضلع سیتامڑھی (بہار) کے گاؤں دَدری میں ایک علم دوست و غریب نواز خاندان میں ہوئی۔ نام و نسب: مفتی عبد الحلیم بن محمد منیر الدین اشرفی رضوی صدیقی۔ رحمۃُ اللہِ علیہ
تعلیم:ابتدائی تعلیم گاؤں میں، پھر مدرسہ نورُ الہدیٰ ( عارف باللہ مولانا شاہ عبد الرحمٰن محبّٰی رحمۃُ اللہِ علیہ کا قائم کردہ مدرسہ )۔
• 1953ء میں منظرِ اسلام بریلی شریف میں داخلہ۔
• اساتذہ کرام میں: مولانا احمد انصاری مدنی پوری، مفتی عزیز الرحمٰن فیض پوری، علامہ ریحان رضا رحمانی میاں، علامہ غلام جیلانی اعظمی، علامہ نعیم الدین گورکھپوری، مفتی محمد احمد جہانگیر خاں فتح پوری، مفتی افضل حسین مونگیری اور جامع علومِ عقلیہ و نقلیہ حضرت علّامہ الحاج محدث احسان علی مظفر پوری رحمہم اللہ شامل ہیں۔
بیعت و خلافت: تلمیذِ اعلیٰ حضرت محدثِ اعظم ہند علّامہ مولانا مفتی الشاہ سیّد محمد اشرفی جیلانی المعروف محدثِ اعظم ہند کچھوچھوی رحمۃُ اللہِ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت۔
بعد از وصالِ مرشد، مفتیِ اعظم ہند، قطبِ مدینہ ضیاء الدین احمد، مجاہدِ ملت حبیب الرحمٰن اور محدثِ بہار احسان علی قادری رحمہم اللہ سے اجازت و خلافت حاصل کی۔
درس و تدریس: منظرِ اسلام بریلی شریف میں تدریس شروع کی۔
1966ء سے جامعہ عربیہ ناگپور میں طویل عرصہ درس و تدریس اور دارُ الافتاء کی ذمہ داری نبھائی۔
عظیم کارنامہ: دارُالعلوم ضیائیہ فیضُ الرضا (شمالی بہار) کا قیام و تعمیر، جو آپ کی یادگارِ عظیم ہے۔
زہد و تقویٰ و عاجزی: دارُ الافتاء ناگپور کی تنخواہ سے مکمل طور پر دستبردار ہوگئے اور فرمایا: ” کم از کم یہ فتویٰ نویسی اگر بلا معاوضہ ہو تو دل مطمئن رہے گا کہ دین کا کوئی کام بلا معاوضہ بھی انجام دے رہا ہوں۔“
وصال: 12 رمضان المبارک 1442ھ بمطابق 2021ء ۔ (ماخوذ: ماہنامہ فیضانِ مدینہ، جولائی 2021 ء)
📚تصانیف
فلم ”خانہ خدا “ کا شرعی حکماسلام میں داڑھی کا مقامفتاویٰ حلیمیہ