کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلہ میں کہ۔۔۔۔
کسی نابینا پیش امام کے پیچھے فرض نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب کے لیے لفاف ملفوف ہے۔
نابینا کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہے جب کہ اس کے برابر یا اس سے بہتر کوئی شخص موجود ہو۔ اور اگر کوئی دوسرا شخص ایسا نہیں یا و ہی نا بینا سب سے بہتر ہے تو وہی مستحق امامت ہے بشرطیکہ وہ سنی صحیح العقیدہ مسائل نماز و طہارت سے واقفیت رکھتا ہو ۔ ردالمحتار میں ہے "(قَوْلُهُ أَيْ غَيْرُ الْفَاسِقِ) تَبِعَ فِي ذَلِكَ صَاحِبَ الْبَحْرِ: حَيْثُ قَالَ: قَيَّدَ كَرَاهَةَ إمَامَةِ الْأَعْمَى فِي الْمُحِيطِ وَغَيْرِهِ بِأَنْ لَا يَكُونَ أَفْضَلَ الْقَوْمِ، فَإِنْ كَانَ أَفْضَلَهُمْ فَهُوَ أَوْلَى۔" (ردالمحتار،ج 1: ص: 560، كتاب الصلاة، باب الإمامة)
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔