کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
میت نماز جمعہ میں داخل کر دی گئی، جنازہ سنتوں کی ادائیگی کے بعد پڑھا گیا۔ آیا نماز جنازہ درست ہوئی کہ نہیں؟ زید کہتا ہے کہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے جو فرض کے بعد ہونی چاہیے، سنتوں کے بعد ادا ئیگی ہوئی اس لیے سب گنہگار ہوئے۔ زیدا گر باطل ہے تو کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا فقط ۔
الجواب بعون الملك الوهـــــــــــــــــاب
سنتوں سے فارغ ہو کر نماز جنازہ پڑھی جائے۔ نوافل و وظائف کو بعد میں رکھیں۔ درمختار میں اسی قول کو اختیار کیا گیا ہے۔ ہاں جنازہ کی حالت ایسی ہو کہ دیر کرنے میں متغیر ہو جائے گا تو فرض کے بعد پہلے نمازِ جنازہ پڑھیں پھر سنت وغیرہ۔ اشباہ میں ہے: "اجْتَمَعَتْ جِنَازَةٌ وَسُنَّةٌ وَقْتِيَّةٌ، قُدِّمَت الْجِنَازَةُ. "(الأشباه والنظائر، ج 1، ص 311)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔