اونچی آواز سے آمین کہنا کہاں تک روا ہے، اس کے متعلق کتنے صحابہ کرام علیہم الرضوان کی روایات موجود ہیں۔
حنفی اہلسنت نماز میں آہستہ آمین کہتے ہیں، اور شافعی اہلسنت نماز (میں) بلند آواز سے کہتے ہیں ، مگر یہ وہابی نہیں ہیں ، اس علاقہ میں چونکہ وہابی غیر مقلد آمین بلند آواز سے کہتے ہیں، لہٰذا ان لوگوں کو وہابی کہتے ہیں، مگر وہابی ہونے کی وجہ صرف بلند آواز سے آمین کہنا ہی نہیں بلکہ یہ لوگ شانِ الوہیت و شانِ رسالت و شانِ ولایت میں بے ادب و گستاخ ہیں اس وجہ سے ان کو وہابی کہتے ہیں، والله تعالیٰ و رسولہ الا علیٰ اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔