🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

نماز میں زیادہ لمبی قراءت کرنا کیسا؟

🔖 SF-116 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 272 21 May 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک آدمی  امامت کراتا ہے، کہ نماز میں ہمیشہ طول قرآت پڑھا کرتا  ہے، تقریبا پاؤ سوا پاؤ میں دور کعتیں پوری کرتا ، مقتدی  تمام نالاں ہیں، اور امام صاحب کو ہمیشہ کہتے رہتے ہیں،  کہ ہم کمزور ہیں، اور ضعیف ہیں نماز اتنی لمبی نہ کریں،  لیکن امام صاحب بجائے مان لینے کے اور زیاده پڑھنے لگ  جاتے ہیں، ایسے ضدی معاملہ میں نماز کا کیا حال ہے، امام  کو کیا کرنا چاہئیے اور مقتدی کیا کریں آیا نماز علیحده  پڑھیں یا پیچھے امام کے نیت کر کے بیٹھ جائیں پھر کھڑے  ہو کر رکوع میں ساتھ مل جائیں۔ اگر امام کو یہ کہتے ہیں تو  وه کہتا ہے کہ میں ضد نہیں کرتا بلکہ مجھے پڑھنے کا  شوق زیاده ہے، بہر صورت امام کو ایسے شوق میں  مستغرق ہونا چاہئے ، یا مقتدیوں کی بات پر عمل کرے، بینوا  توجروا۔

 

✅
Answer

امام جب اوروں کو نماز پڑھائے تو شرعاً اس پر لازم ہے  کہ مقتدیوں کا بھی خیال رکھے، نماز میں قرآت یا رکوع  وسجود کا اتنا طول نہ کرے، کہ مقتدیوں پر شفقت کا باعث  ہو۔ اور جب امام تنہا نماز پڑھے جیسے سنتیں نفل وغیره تو  جتنا چاہے نماز کو طول دے، اس میں حرج نہیں، حضرت  معاذ بن جبل رضی الله تعالی عنہ نے نماز میں طول دیا تھا ،  جس کی وجہ سے حضور نبی کریم علیہ الصلوٰةوالسلام  حضرت معاذ پر بہت ناراض ہوئے ،جیسا کہ بخاری و مسلم  میں مفصل حدیث مذکور ہے،

حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة  والسلام نے ارشاد فرمایا:  فَمَنْ صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْیُخَفِّفْ فإِنَّ فِیھِمِ  المَرِیضَ والضَّعِیفَ وَذا الحاجَةِ الحدیث أو كما قال رسول الله صلى الله علیھ وسلم ۔ یعنی جو لوگوں کو نماز پڑھائے تو وه  نماز کو طول نہ کرے بلکہ تخفیف کرے اس لئے کہ مقتدیوں  میں کمزور و بیمار اور صاحب حاجت ہیں،

اور ارشاد فرمایا:   وَمَنْ صَلَّى لِنَفْسِھِ فَلْیُطَوِّلْ مَا شَاءَ او كما قال علیھ السلام یعنی  جو شخص تنہا نماز پڑھے جتنی چاہے لمبی کرے۔

ہمارے  امام اعظم اور حضور غوث اعظم اور خواجہ غریب نواز  رضی الله تعالیٰ عنہم اور بہت سے اولیاء کرام شب بھر  عبادت کرتے۔

صورت مسئولہ میں اس امام کو شرعی مسئلہ  سمجھایا جائے اگر مان لے تو اچھا ورنہ کسی اور شخص  سنی صحیح العقیده قابل امامت کو امام بنائیں۔ وه امام جو آپ  کا ہے امامت کے مسئلے سے ناواقف معلوم ہوتا ہے، امام  ایسا ہونا چاہئے جو مقتدیوں کے حق کو پہچانے ، اور تلاوت  کا صحیح ذوق وه ہے، جو حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة  والسلام کے ارشاد کے مطابق ہو ، امام ایسا نہ ہونا چاہئے کہ  جس کی وجہ سے مقتدیوں کا ذوق ٹوٹتا ہو بلکہ ایسا ہونا چاہئے جس کی وجہ سے مقتدیوں کا ذوق نماز زیاده ہو ۔ اس  امام کا ذوق اگرچہ صحیح مگرطرز استعمال غلط ہے۔

 الله تعالی ہدایت فرمائے۔ وہو لموفق و ہو تعالی و رسولہ الا  علیٰ اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ60
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-116

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الإمامة
فصلفصل في أحق الناس بالإمامة
موضوعنماز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅